3 سال سے روپوش ڈس آنر چیک کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں پولیس کی کاروائی، 3 سال سے روپوش ڈس آنر چیک کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔
ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر شاہد عزیز، اے ایس آئی عبد الرؤف اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے 3 سال سے روپوش ڈس آنر چیک کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گل زمان ولد محمد سلیمان سکنہ ذمے والا تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر کو گرفتار کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments