ٹرانسفارمر سے چور کوائل لے گئے

 ٹرانسفارمر سے چور کوائل لے گئے

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قرآن محل گھنڈی قبرستان کے قریب سنبل حمید ماڈل ٹاؤن کے ٹرانسفارمر سے نامعلوم چور گزشتہ رات قیمتی کوائل چوری کرکے لے گئے۔

 واقعے کے حوالے سے ظہیر نامی شہری نے تھانہ کندیاں میں درخواست جمع کروا دی ہے شہری نے متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور چوری میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر قانونی کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ہے علاقہ مکینوں نے بھی متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں کے املاک کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...