خوشاب کی ترقی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ،امیر حیدر سنگھا

 خوشاب کی ترقی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ،امیر حیدر سنگھا

حکومت کی جانب سے مہیا کئے جانیوالے ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں

خوشاب(نمائندہ دُنیا) ممبر کو آرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ ، سابق چیئر میں ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگی کی موجودہ حکومت نے ضلع خوشاب کی تاریخ میں پہلی بار اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کئے اور ضلع خوشاب کی ترقی وخوشحالی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ،حکومت مخالف عناصر کے منفی پراپیگنڈہ کے باوجودد ضلع خوشاب کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مہیا کئے جانیوالے ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں ، ان کی ایک ایک پائی عوام کی صوابدید کے مطابق ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جارہی ہے انشاء اﷲ ضلع خوشاب میں شروع کیا جانیوالا کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ ادھورا نہیں رہے تما م پراجیکٹس کو مرحلہ وار مکمل کرایاجائے گا ، انہوں نے مزید بتایا کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹیریل کے استعمال کا راستہ روکنے ،کسی بھی مبینہ بد عنوانی کے تدارک اور کوالٹی کنٹرول کا معیار برقرا رکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ دویلپمنٹ کمیٹی تمام منصوبوں کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہی ہے ۔اس لئے حکومت کی جانب سے ضلع خوشاب کی تعمیر ترقی کیلئے فراہم کئے جانے والے فنڈز ضائع ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...