2.2کلوگرام زائدالمعیاد کھانے کی اشیا تلف

2.2کلوگرام زائدالمعیاد کھانے کی اشیا تلف

میانوالی (نامہ نگار3)فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے۔۔۔

جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لیجانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 25245 لیٹر دودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر 2.2کلوگرام زائدالمعیادکھانے کی اشیا ء،21.2کلو گرام مضر صحت مصحالحہ جات، 4.8 لیٹر مشروبات، 5کلوگرام باسی سبزی، 10لیٹرآئل ،11کلوگرام ممنوع چائنہ نمک،4لیٹر آئل،2.5کلوگرام اچار ضائع کروادیا گیا۔ اور مجموعی طور پر327,500روپے کا جرمانہ کیا گیا۔مزیدبراہ چیکنگ کے دوران میانوالی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں ہوٹل کو حفظان صحت کے اصولوں پرکام نہ کرنے پر عارضی طورپرکام کرنے سے روک دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...