موچھ کے قریب ایک بار پھر گرین الیکٹرو بس پر پتھراو

موچھ کے قریب ایک بار پھر  گرین الیکٹرو بس پر پتھراو

موچھ(نمائندہ دنیا) موچھ کے قریب ایک بار پھر گرین الیکٹرو بس پر پتھراو۔پنجاب الیکٹرو گرین بس پر کل شام رات ایک دفعہ پھر علاقہ دلیوالی موچھ کے قریب پتھراو ہوا ہے۔

 جھاڑیوں سے نامعلوم شخص نے بس پر پتھراو کیا پتھر لگنے سے بس کے درمیان سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا شیشہ ٹوٹ گیا پتھراو سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا بس کے مسافر پتھر لگنے سے محفوظ رہے چھلاوہ غائب۔موچھ کے قریب پہلے بھی بس پر متعدد بار حملہ ہوا ہے بس عملہ کی درخواست پر تھانہ موچھ نے نامعلوم حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔عوامی،سماجی حلقوں نے الیکٹرک بسوں کے سائیڈ مررز میں ہیوی کیمرے لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔تاکہ ایسے معاملات میں ملزمان ٹریس ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...