مویشیوں کے باڑے سے اٹھنے والے تعفن کے باعث اہلِ محلہ کو مشکلات

مویشیوں کے باڑے سے اٹھنے والے  تعفن کے باعث اہلِ محلہ کو مشکلات

بھیرہ (نامہ نگار) محلہ فاضل امام بھیرہ میں مویشیوں کے باڑے سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی اور فضلے سے اٹھنے والے تعفن کے باعث اہلِ محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے رکن فرحان ظفر بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو دی گئی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گنجان آباد علاقے میں مویشیوں کا باڑا قائم ہونے کے باعث ماحول پراگندہ ہو رہا ہے ۔ جبکہ مویشیوں کے فضلے سے پھیلنے والا تعفن اہلِ علاقہ کے لیے اذیت کا باعث بن رہا ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی اور تعفن سے نجات دلانے کے لیے محلہ فاضل امام میں قائم مویشیوں کے باڑے کو آبادی سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...