الیکٹر ک ٹرانسفارمر ایک بار پھر چوری

الیکٹر ک ٹرانسفارمر ایک  بار پھر چوری

خوشاب(نمائندہ دُنیا)تھل کے گاؤں چن میں واٹر سپلائی سکیم کے تحت نصب کیا جانیوالی الیکٹر ک ٹرانسفارمر ایک بار پھر چوری ہو گیا۔۔۔

 جس کے بعد گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اس ایک مقام سے چوری ہونیوالے ا الیکٹرک ٹرانسفارمروز کی تعداد چار ہو گئی، ٹرانسفارمر چوری ہونے سے موضع چن کی واٹر سپلائی سکیم غیر فعال ہو گئی اور لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی کا حصول دشورا ہو گیا گاوں کے مکینوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ترانسفارمر چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے فوری اور موثر اقدام اٹھائیے جائیں، انہوں نے واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کیلئے فی الفور محفوظ مقام پر نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے اور ٹرانسفارمر چوری کا یہ کیس سی سی ڈی کے حوالے کرننے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...