الیکٹرک کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا سامان چوری

الیکٹرک کی دکان سے ڈیڑھ  لاکھ روپے کا سامان چوری

کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں میں چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں، الیکٹرک کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا سامان چوری تفصیلات کے مطابق پپلاں شہر میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

 جہاں گزشتہ رات محلہ مصطفیٰ آباد میں نامعلوم چور اعجاز احمد ولد غلام یٰسین کی الیکٹرک کی دکان سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا بجلی کا سامان اور 15 ہزار روپے مالیت کی ایک سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پپلاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 412/2026 درج کرلیا شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے۔ تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...