چور گھر کی بالائی منزل سے لاکھوں کی نقدی وسونا لے گئے

چور گھر کی بالائی منزل سے لاکھوں کی نقدی وسونا لے گئے

2 لاکھ نقدی، 7لاکھ کی دو سونے کی چینیں، 90ہزار کی بالیاں لیکر فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) غنی پارک میں نامعلوم چور گھر کی بالائی منزل سے 2 لاکھ روپے نقدی، تقریباً 7 لاکھ روپے مالیت کی دو سونے کی چینیں، 90 ہزار روپے کی سونے کی بالیاں اور 55 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگیا۔ عرفان بشیر کے مطابق ان کی بہن سمیہ خالق زوجہ خالق خان گھر کی بالائی منزل پر پودوں کو پانی دینے گئی تو وہاں ایک پرس کھلا پڑا تھا، بعدازاں کمرے کی الماری چیک کرنے پر نقدی اور طلائی زیورات سمیت قیمتی سامان غائب پایا گیا، جس پر پولیس ایمرجنسی 15 پر کال کی۔ چوری ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 9 لاکھ 45 ہزار روپے بتائی گئی ہے ، پولیس سے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...