خصوصی افراد کیلئے موجودہ حکومت وسیع پیمانے پر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے ، اسلم بیگ

خصوصی افراد کیلئے موجودہ حکومت  وسیع پیمانے پر روزگار کی فراہمی کو  یقینی بنائے ، اسلم بیگ

بھلوال(نمائندہ دنیا)صدر بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ مرزا محمد اسلم بیگ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے موجودہ حکومت وسیع پیمانے پر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے۔۔۔

 تاکہ ایسے افراد معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے روزگار کمانے میں خود کفیل ہو سکیں ایسے افراد ہماری توجہ اور محبت کے زیادہ مستحق ہوتے ہیں۔سفید چھڑی محض سہارا نہیں بلکہ خودداری’ ہمت’ روشن مستقل کی علامت ہے حوصلوں سے مالا مال افراد کے لیے سفید چھڑی امید کی کرن’ آزادی کا راستہ اور باوقار زندگی کا پیغام ہے جو سپیشل افراد آنکھوں سے دُنیا کے رنگ نہیں دیکھ سکتے مگر دِل کی روشنی سے ترقی کی منازل طے کرتے ہیں سفید چھڑی کسی کی محتاج نہیں بلکہ خودداری کی پہچان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...