پرمٹ کے نام پر گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کندیاں کے شہری عذاب میں مبتلا
کندیاں(نمائندہ دنیا)پرمٹ کے نام پر گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ، کندیاں کے شہری عذاب میں مبتلا ۔پرمٹ اور مرمتی کام کے بہانے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کندیاں کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
لائن پاسنگ مکمل کرنے کے لیے واپڈا حکام کی جانب سے روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے، جس سے گھریلو صارفین، طلبہ، مریض اور تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرمت کے نام پر صبح سے شام تک بجلی غائب رہتی ہے۔ شدید گرمی اور حبس میں بغیر بجلی گزارہ مشکل ہے شہریوں کا کہناہے ہر روز نیا پرمٹ، نیا بہانہ۔ کبھی لائن پاسنگ، کبھی مرمت۔ حقیقت یہ ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو پرمٹ کا نام دے کر جائز قرار دیا جا رہا ہے شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی، چیف ایگزیکٹو فیسکو اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور کندیاں میں بجلی کی بلا جواز بندش کا نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments