واں بھچراں میں تین سالہ بچہ ٹریکٹر کے نیچے اکر جاں بحق
گھر سے دکان پر چیز لینے جا رہا ریا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگیا
واں بھچراں ( نمائندہ دنیا)واں بھچراں کے محلہ اسلام آباد کا رہائشی تین سالہ بچہ ٹریکٹر کے نیچے اکر جاں بحق ہو گیا۔ محلہ اسلام اباد کے بلال ثاقب کا بیٹا تین سالہ حسنین گزشتہ روز گھر سے دکان پر چیز لینے جا رہا ریا تھا کہ پرانا موسی خیل روڈ پر اچانک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگیا۔ زخمی بچے کو ہسپتال لے جایا گیا مگر حسنین جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا پولیس تھانہ واں بھچراں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گء ٹریکٹر ٹرالی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments