اے ایس پی بھلوال واحد بخش نے کی صحافی برادری سے ملاقات
بھلوال (نمائندہ دنیا) اے ایس پی بھلوال واحد بخش نے بھلوال کی صحافی برادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔۔۔
آپ عوام کی نمائندگی اور ترجمانی کرتے ہیں، آپ کو چاہیے کہ بھلوال کے تمام مسائل سے ہمیں آگاہ کریں تاکہ ہم ان کا فوری حل نکال سکیں۔اے ایس پی واحد بخش نے کہا کہ بھلوال میں کہیں بھی کسی قسم کی مشکوک سرگرمی یا مشکوک شخص نظر آئے تو فوری پولیس کو آگاہ کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات اور خطرات سے بچا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا، چوری، ڈکیتی، راہزنی، منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے ، صحافی برادری کی رہنمائی ہمارے لیے قابل احترام ہے اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments