پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول مظفرپور مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ
کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر تعلیم پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول مظفرپور ملک سلطان سکندر اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔۔۔
انکے اعزاز میں جملہ سٹاف گورنمنٹ ہائی سکول مظفرپور کی جانب سے راجہ مارکی کندیاں میں ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری خالد خان نیازی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ملک طارق عباس تھے تقریب میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، ہیڈماسٹرز، ہیڈ ماسٹرز ، کندیاں اور مظفرپور پور ہائی سکولز کے جملہ سٹاف کے علاوہ اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں اور معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments