مین بازار میں تعمیراتی کام سے گردوغبار شہری، بیمار
دھول مٹی کے باعث سانس اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )مین بازار میں تعمیراتی کام کے دوران گردوغبار سے شہری پریشان، بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ. مین بازار میں سڑک کی تعمیر کے دوران ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت اور پانی کے مناسب چھڑکاؤ نہ ہونے کے باعث گردوغبار نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں، جبکہ دھول مٹی کے باعث سانس اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ فرمان، نذیر احمد، غلام رسول سمیت اہل علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے تاکہ گردوغبار پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لے کر ٹھیکیدار کو ضروری حفاظتی اقدامات کا پابند بنانے کی اپیل کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments