محکمہ تحفظ ماحولیات عملی نتائج دینے میں ناکام دکھائی دے رہا

 محکمہ تحفظ ماحولیات عملی نتائج دینے میں ناکام دکھائی دے رہا

کارروائیاں مبینہ طور پر سرکاری ریکارڈ کی تیاری تک محدود ہو کر رہ گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتی ہدایات کے باوجود سرگودھا میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کی روک تھام کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں عملی نتائج دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں، جہاں کریک ڈاؤن کے دعووں کے برعکس بڑی فیکٹریوں سے دھویں اور فضلہ جات کے اخراج، کڑانہ ہلز پر پتھروں کی کریشنگ اور بھٹہ خشت میں ممنوعہ ایندھن کے استعمال پر مؤثر قابو پانے کے بجائے کارروائیاں مبینہ طور پر سرکاری ریکارڈ کی تیاری تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ شہریوں کے مطابق محکمے کی ڈنگ ٹپاؤ حکمت عملی، مطلوبہ وسائل اور افرادی قوت کی عدم دستیابی کے جواز نے آلودگی پھیلانے والے عناصر کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، جس کے باعث کڑانہ ہلز پر پتھروں کی کرشنگ سے اٹھنے والا گردوغبار اطراف کے درجنوں دیہات میں پھیل رہا ہے اور ہزاروں مکینوں کی صحت متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ تشویشناک امر یہ ہے کہ کرشنگ کے دوران مشینری سے خارج ہونے والے دھویں اور فضا میں پھیلنے والی مٹی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب اور دیگر حفاظتی اقدامات حکومتی ایس او پیز کا اہم حصہ ہیں، مگر شہریوں کے مطابق اس طویل پہاڑی سلسلے میں ان اقدامات پر عمل درآمد دکھائی نہیں دیتا، جس سے آلودگی کی روک تھام کے حکومتی دعووں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ پانچ سال کے دوران بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا ہدف بھی تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...