جوہر آباد کیمپس میں عظیم الشان سیمینار،اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت
خوشاب(نمائندہ دُنیا)آیؤڈین میں کمی کے امراض سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے عوام الناس کی آگہی کیلئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہر آباد کیمپس میں پرنسپل انعام اﷲ کی زیر صدارت ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں یونیورسٹی کے تدریسی سٹاف اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینا ر سے خطاب کے دوران ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی خوشاب، ڈاکٹر لالہ رخ، سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر محمد نبیل سلیم، ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر را گلزار،محکمہ خوراک کے نمائندے راجہ شکیل اور اے ڈی سی انفورسمنٹ مسٹر مکرم نے آئیوڈین کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ، مقررین کا کہنا تھابچوں کی ذہنی نشوونما اور اور جسمانی بڑھوتری کے لیے آئیوڈین کو انتہائی اہمیٹ حاصل ہے، آئیوڈین کی کمی سے گردن میں سوجن، جسمانی و ذہنی سستی، تھکاوٹ ،یادداشت کی کمزوری، بچوں کی زہنی و جسمانی کمزوری جیسی امراض لاحق سکتی ہیں،جن سے بچاو کا واحد طریقہ آئیو ڈین ملے نمک کا استعمال ہے مقررین نے آئیوڈین ملے نمک کی تیاری سالٹ اور مارکیٹ میں دستیابی کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کیں۔ سیمینار کے اختتام پر عوام میں آئیوڈین ملے نمک کے استعمال بارے آگہی مہیا کرنے کیلئے واک بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments