والدین اپنے بچوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ ہنر مند بنائیں ،رضوان ارشد
بھلوال(نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے صدر شیخ رضوان ارشد نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ ہنر مند بنائیں افرادی قوت میں اضافے سے ملکی افرادی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔۔۔
جو ملکی ترقی وخوشحالی پر مثبت اثرات نمایاں ہوتے ہیں ملکی معیشت مضبوط تر ہونے سے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ۔موجودہ حالات کے تناظر میں دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے ہنر مند افراد معاشرے کا اہم جز ہیں اگر نوجوان طبقہ جدید ٹیکنالوجی اور فنی مہارتیں سیکھیں گے تو وہ نہ صرف ملازمت تلاش کرنیوالے نہیں بلکہ دوسروں کو روزگار فراہم کرنے والے بن سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments