پی ڈی پی منصوبے کے تحت ڈسپوزل سائٹ کا سنگِ بنیاد
منصوبہ میں 6کلومیٹر برساتی نالہ، 4 ڈسپوزل اسٹیشنز اورسیوریج لائنیں شامل
بھلوال (نمائندہ دنیا) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویزن کے مطابق چک نمبر11شمالی میں پی ڈی پی منصوبے کے تحت ڈسپوزل سائٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور چوہدری منصور اعظم سندھو کی خصوصی کاوشوں سے منصوبہ میں 6 کلومیٹر برساتی نالہ، 4 ڈسپوزل اسٹیشنز اور 89 کلومیٹر سیوریج لائنیں شامل ہیں ۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری اکرم ارائیں,صدر بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ بھلوال مرزا محمد اسلم بیگ۔خواجہ نوید نواز ۔سید فضل حسین شاہ۔اکرام چوہدری، ملک اقبال۔ غلام۔علی راجپوت ۔،فیاض دھری ، مہر ناصر محمود ارائیں ، اقبال خان کاکازئی ، شاہد جٹ ، سلیم خان ، ملک حسنات رسول ، اویس جنجوعہ ،سٹی صدر مسلم لیگ ن افتخاراحمد مغل ، مہر خالد حمید ، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن گوندل کی زیرِ نگرانی شروع ہونے والے اس منصوبے میں 6 کلومیٹر طویل برساتی نالے ، 4 ڈسپوزل اسٹیشنز، 55 کلومیٹر پختہ گلیوں، 89 کلومیٹر سیوریج لائنوں اور 6 مشینری یونٹس کی تعمیر و تنصیب شامل ہے ۔منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں سیوریج اور نکاسیٔ آب کے دیرینہ مسائل پر قابو پانے ، بارش کے پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے ۔ یہ منصوبہ علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments