اپنا گھر اپنی چھت کے درخواست گزار خوار ہونے لگے
سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنا شہریوں کے لیے جوئے شیر لانے کے مترادف
کندیاں(نمائندہ دنیا)اخوت آفس کندیاں کے عملے کی من مانیاں، \"اپنا گھر اپنی چھت\" سکیم کے درخواست گزار خوار ہونے لگے مبینہ اطلاعات کے مطابقوزیراعلیٰ پنجاب کی \"اپنا گھر اپنی چھت\" سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنا شہریوں کے لیے جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا ہے متعدد درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایک سال سے قرضہ حاصل کرنے کے لیے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں لیکن ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے شہریوں کے مطابق سفارشی عناصر کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جاتے ہیں جبکہ عام درخواست گزار مسلسل دفتر کے طواف کرنے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے بعض رشتہ دار طویل عرصے سے کندیاں آفس میں تعینات ہیں اور ان پر جانبداری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، اخوت انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے ، قرضوں کی منظوری کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور میرٹ کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام حکومت کی فلاحی سکیموں سے حقیقی معنوں میں مستفید ہو سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments