کندیاں اور گردونواح میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت، شہری مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں اور گردونواح میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت، شہری مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق کندیاں اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ایل پی جی کی مبینہ مصنوعی قلت کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔
سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود کئی مقامات پر گیس زیادہ قیمت پر من مانی قیمت پرفروخت کی جا رہی ہے، جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ صرف دکانداروں کی من مانی نہیں بلکہ مبینہ ذخیرہ اندوزی ہے جسکے باعث مارکیٹ میں قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف دکانداروں کے خلاف کارروائی کے بجائے ذخیرہ اندوز عناصر اور گوداموں کی بھی سخت نگرانی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments