واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ ،صاف پانی کی بوتلوں کی تیاری کا مشاہدہ
خوشاب(نمائندہ دنیا)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ایک روزہ دورہ جوہرآباد کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ ضلع خوشاب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے صاف پانی اتھارٹی کے تحت بدلی والا خوشاب میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا اور وہاں صاف پانی کی بوتلوں کی تیاری، پروسیسنگ، ترسیل اور پانی کے معیار کی جانچ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر دی جانیوالی بریفنگ میں انہیں بتایاگیا کہ اس پلانٹ سے روزانہ 2,500 بوتلیں شہریوں کو مفت فراہم کی جا رہی ہیں کمشنر سرگودھا نے صاف پانی کی فراہمی کا دائرہ کار دور دراز علاقوں، دیہات اور چکوک تک وسیع کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے بدلی والا چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بدلی والا کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کہ اس یونٹ میں صفائی ستھرائی اور بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments