قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے چھوٹے صوبوں کی تشکیل ناگزیر ،انجینئر گل اصغر بگھور
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وفاقی پالیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی آبادی اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے چھوٹے صوبوں کی تشکیل ناگزیر ہے۔۔۔
حکومت کو اس اہم سنجیدہ مسئلہ پر تمام سیاسی و جمہورعی قوتوں کو اعتماد میں لے کر عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے، اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی اہمیت اپنی جگہ لیکن مجوزہ چھوٹے انتظامیہ یونٹس اختیارات کی نچلی سطح تل منتقلی اور عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز تک مہیا کرنے میں زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں ، انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ نئے صوبوں کی تشکیل سے علاقائی روایات اور تہذیب و ثقاف کو نقصان پہنچے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments