چلتے ٹریکٹر پر لیٹ کر کرتب دکھانے والا ڈرائیور حوالات جا پہنچا
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم ابراہیم گرفتار ، مقدمہ درج کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چلتے ٹریکٹر پر لیٹ کر کرتب دکھانے والا ڈرائیور حوالات جا پہنچا ،پولیس کے مطابق چلتے ٹریکٹر پر لیٹ کر خطرناک کرتب دکھانے اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لکسیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابراہیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ وائرل ویڈیو میں ملزم کو چلتے ٹریکٹر پر لیٹ کر کرتب دکھاتے ہوئے ڈرائیونگ کرتے دیکھا گیا، جس سے کسی بھی وقت سنگین حادثہ پیش آنے کا خدشہ تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری، ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments