نوجوان باڈی بلڈر نے بین الاقوامی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں تین طلائی تمغے جیت لئے

 نوجوان باڈی بلڈر نے بین  الاقوامی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ  میں تین طلائی تمغے جیت لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے نوجوان باڈی بلڈر وجاہت احمد نے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقدہ بین الاقوامی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز میں تین طلائی تمغے جیتنے کے ساتھ پرو کارڈ بھی حاصل کرلیا۔۔۔

 جس کے بعد ان کے لیے اٹلی، امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے نئے مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔ وجاہت احمد نے اپنی محنت، لگن اور برسوں کی مسلسل تربیت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کرکے سرگودھا سمیت پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کو کھیلوں کے حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ تاہم عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اس نوجوان کھلاڑی کو تاحال حکومتی سرپرستی حاصل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...