ہیڈ برج کی لائٹیں بند ،حادثات کے خطرات بڑھ گئے
خیام چوک اوور ہیڈ برج کی تعمیر نو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 9کروڑ روپے کی لاگت سے خیام چوک اوور ہیڈ برج کی تعمیر نو مکمل ہوتے ہی یہ منصوبہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن کر رہ گیا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ 9کروڑ روپے لگانے کے باوجود خیام چوک اوورہیڈ برج اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے رات کو لائٹیں بند ہونے کی وجہ سے حادثات کے خطرات بڑھ گئے ہیں سوشل میڈیا پر پل کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں انتظامیہ کے افسران بتائیں اور مسلم لیگی جنہوں نے یہ افتتاح کیا تھا وہ بھی جواب دیں کہ یہ 9 کروڑ روپے کہاں خرچ ہوئے ہیں جبکہ عملی طور پر 9 کروڑ روپے کوئی چھوٹی رقم نہیں ہے ،اگر کام دیکھا جائے تو زیادہ سے زیادہ دو سے تین کروڑ روپے کا لگتا ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے اس پر 9کروڑ روپے خرچ کئے جانے کے دعویٰ نے شفافیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ،اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments