مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے، موت، ورثا کو 5 لاکھ دینے کا حکم

مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے، موت، ورثا کو 5 لاکھ دینے کا حکم

مجرم نے غلام فرید نامی شخص کو قتل کیا تھا، ملزم کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیشن عدالت نے تھانہ میانی کے مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد عرفان کو سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی۔ مجرم نے غلام فرید نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق تھانہ میانی کے تفتیشی افسران نے مقدمے کی مؤثر تفتیش کی اور عدالت میں مضبوط پیروی کے ذریعے ملزم کا جرم ثابت کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو عدالت سے سزا دلوانا انصاف کی فراہمی کے لیے اہم ہے۔ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی طریقوں اور مؤثر عدالتی پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...