سرگودھا میں ایل پی جی گیس 620 روپے کلو میں فروخت
کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والا گھریلو ایندھن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی ہوشربا اضافہ ،مزید یکمشت 70 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 620 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صرف دو روز میں فی کلو 120 روپے اضافے نے گھریلو صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ، جبکہ کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والا گھریلو ایندھن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا دکھائی دے رہا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے ، ایسے میں ایل پی جی کے نرخوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ آخر دو روز کے دوران قیمتوں میں اتنے بڑے اضافے کی وجوہات کیا ہیں اور متعلقہ ادارے سرگودھا میں ایل پی جی کی فروخت اور نرخوں کی نگرانی کیوں نہیں کر رہے ؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments