متوسط طبقے کے شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور

متوسط طبقے کے شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور

سرکاری پوائنٹس پر آٹے کی عدم دستیابی ،مستحق افراد ریلیف سے محروم

بھیرہ(نامہ نگار)سرکاری پوائنٹس پر آٹے کی عدم دستیابی کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ ضلعی محکمہ خوراک کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود دکھائی دیتی ہے۔ روزمرہ ضروریاتِ زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پہلے ہی مشکلات کا شکار عوام کی پریشانیوں میں مہنگے آٹا نے مزید اضافہ کر دیا ہے اور سرکاری پوائنٹس پر آٹے کی باقاعدہ فراہمی نہ ہونے سے مستحق افراد حکومتی ریلیف سے محروم ہیں شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر سرکاری سطح پر سستے آٹے کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ہیں تو پھر عام آدمی کو ان سے فائدہ کیوں نہیں پہنچ رہا؟ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی اصل کارکردگی سوشل میڈیا پر تشہیر کے بجائے عوام کو عملی ریلیف فراہم کرنے سے ظاہر ہونی چاہیے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری آٹا پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور غریب عوام کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...