اے سی قائد آباد کا ریڈر 20 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا
خوشاب(نمائندہ دنیا)اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد کے ریڈر محمد امیر گنجیال کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم پر شہری سے وراثتی جائیداد کی تقسیم کے سلسلے میں رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور اسے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے رشوت کی مد میں وصول کی جانیوالی رقم بر آمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments