کرشنگ سیزن َپنجاب ہائی وے پٹرول کے پیشگی اقدامات کا آغاز

کرشنگ سیزن َپنجاب ہائی وے پٹرول کے پیشگی اقدامات کا آغاز

گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز کی تنصیب یقینی بنائی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، شہریوں کو سفری مشکلات سے بچانے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن نے پیشگی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن فرخ سہیل سندھو کی زیر صدارت شوگر ملز انتظامیہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ اور ڈی ایس پی ٹریفک نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں گنے کے سیزن کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی مشاورت سے ایک مؤثر لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول نے کہا کہ گنے کے سیزن میں سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدورفت بڑھ جاتی ہے ، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ ایسے میں تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ بروقت حفاظتی اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...