ریونیو اور دیگر عدالتی مقدمات کی سماعت ،متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری احکامات جاری

ریونیو اور دیگر عدالتی مقدمات کی  سماعت ،متعلقہ محکموں کے افسران کو  ضروری احکامات جاری

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ریونیو اور دیگر عدالتی مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں سینئر وکلا، متعلقہ پٹواریوں اور درخواست گزاروں نے شرکت کی۔

سماعت کے دوران شکایات، اپیلوں، ریکارڈ کی درستگی، رٹ پٹیشنز، پٹہ جات کی منسوخی اور دیگر عدالتی و ریونیو معاملات سے متعلق کیسز ڈپٹی کمشنر کے روبرو پیش کیے گئے ۔ اس موقع پر متعلقہ فریقین کے موقف سنے گئے اور مقدمات کے مختلف پہلوں پر تفصیلی بحث و جرح کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پیش کردہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ اور ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے مثر اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...