اینٹی ڈینگی مہم، وسائل کا بےدریغ استعمال، بےضابطگیوں نے کارکردگی کا پول کھول دیا
کوئی بھی ٹیم انڈور نگرانی نہیں کر رہی ،کوئی ثبوت نہیں ملا کہ سپروائزری عملہ نے سروے والے علاقوں کا دورہ کیا ہو،دروازوں پر نشان دہی بھی مشکوک پائی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں اینٹی ڈینگی مہم کے نام پر وسائل کے بے دریغ استعمال اور مختلف نوعیت کی سنگین بے ضابطگیوں نے جہاں حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا وہاں یہ مہم صرف سرکاری ریکارڈ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق انٹومالوجی ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں کے حالیہ دورو ں کی رپورٹ صوبائی حکام کو ارسال کر دی جس میں آگاہ کیا گیا کہ شہری و دیہی علاقوں میں اینٹی ڈینگی نگرانی اسکواڈز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف یونین کونسلو ں کی جانچ کی اور بے ترتیب گھروں کا کلسٹر سروے کیا، تو اس امر کی تصدیق ہوئی ہے کہ کوئی بھی ٹیم انڈور نگرانی نہیں کر رہی ،کوئی ثبوت نہیں ملا کہ سپروائزری عملہ نے سروے والے علاقوں کا دورہ کیا ہو، دروازوں پر نشان دہی بھی مشکوک پائی گئی ،اور بیشتر یونین کونسلز کے علاقے کور نہیں کیے گئے ،اور رہائشی افراد کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ کافی عرصہ سے کوئی اینٹی ڈینگی نگرانی ٹیم ان کے علاقوں میں نہیں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments