سرنگیں بنا کر بلاسٹنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ مائنز نے پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز میں پہاڑیوں کے نیچے سرنگیں بنا کر بلاسٹنگ کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں تمام لیز مالکان کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر قانونی طریقے سے بلاسٹنگ کرنے سے گریز کریں، بصورتِ دیگر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پہاڑیوں کے نیچے سرنگیں بنا کر بلاسٹنگ کرنے کے عمل کو بڑھتے ہوئے حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر حکومت غیر قانونی قرار دے چکی ہے ۔ اس کے باوجود خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ مائنز کی جانب سے لیز مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور ذمہ دار افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔متعلقہ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پہاڑی علاقوں میں کان کنی کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا، حادثات کی روک تھام اور کان کنی کے ضابطہ کار پر عمل درآمد کرانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments