بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لیے قربانیاں ناقابلِ فراموش :تطہیر صابرہ

 بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لیے  قربانیاں ناقابلِ فراموش :تطہیر صابرہ

خوشاب (نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع خوشاب کی صدر تطہیر صابرہ نے کہا ہے کہ سابق خاتونِ اول بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لیے قربانیاں ملکی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔ ان کی سیاسی بصیرت، جرأت اور استقامت آج بھی جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تطہیر صابرہ نے ان کی جمہوری خدمات اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔ وہ آمریت کے خلاف مزاحمت، جرأت اور استقامت کی علامت تھیں۔انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے اپنے شوہر اور اولاد کی قربانیوں کے باوجود جمہوری اقدار پر غیرمتزلزل یقین کا مظاہرہ کیا اور مشکل ترین حالات میں جمہوری جدوجہد جاری رکھی۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ جمہوری جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا اور مشکل حالات میں جمہوری تحریک کو حوصلہ، امید اور قیادت فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...