سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب ملک امتیاز سوبھی گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوائز شاہپور صدر کے پرنسپل تعینات
شاہپور صدر (نامہ نگار)سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب ملک امتیاز سوبھی کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوائز شاہپور صدر کا نیا پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔ملک امتیاز سوبھی اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تعلیمی شعبے میں انتظامی امور کا تجربہ رکھنے والے ملک امتیاز سوبھی کی بطور پرنسپل تعیناتی کو کالج کے انتظامی و تعلیمی امور کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی رہنما ملک نذیر سوبھی کے کزن بھی ہیں۔عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر کالج کے سابق پرنسپل میاں محمد اکرم اور دیگر پروفیسرز نے ملک امتیاز سوبھی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments