تیمور حسن خان این اے 91 بھکر کے لیے وزارتِ توانائی کے کوآرڈینیٹر
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) ضلع بھکر کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان خنان خیل کے صاحبزادے تیمور حسن خان کو این اے 91 ضلع بھکر کے لیے وزارتِ توانائی، پاور ڈویژن کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا۔
اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔وزارتِ توانائی، پاور ڈویژن نے مسلم لیگ (ن) ضلع بھکر کے صدر عبدالمجید خان خنان خیل کے صاحبزادے تیمور حسن خان کو این اے 91 ضلع بھکر کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں، کارکنوں، ووٹروں اور حامیوں نے اس تقرری پر عبدالمجید خان خنان خیل اور تیمور حسن خان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments