مفت علاج کی سہولیات کی فراہمی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا

 مفت علاج کی سہولیات کی  فراہمی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کو فراہم کردہ حکومتی وسائل کے مقابلے میں عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات اور میڈیکل کوریج کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

۔ذرائع کے مطابق دستیاب وسائل کے مقابلے میں طے شدہ فارمولے کے تحت ضلع سرگودھا میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی، جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران میڈیکل کوریج کی شرح 69 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے 100 فیصد ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مقررہ ہدف کے حصول میں کمی پر صوبائی حکام نے ضلعی سربراہان کو صورتِ حال کا نوٹس لینے اور عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکام نے واضح کیا ہے کہ حکومتی وسائل کے مؤثر استعمال اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے ، جبکہ فرائض کی انجام دہی میں سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔متعلقہ حکام پر زور دیا گیا ہے کہ میڈیکل کوریج میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے مقررہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...