پانی چوری کرنے کے الزام میں زمیندار کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)دوسرے کاشتکاروں کے حصے کا پانی مبینہ طور پر چوری کرکے اپنی فصلوں کو سیراب کرنے والا زمیندار قانون کی زد میں آ گیا۔
محکمہ انہار کی کارروائی پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مٹیلہ کے رہائشیوں کی اطلاع پر محکمہ انہار کی ٹیم نے موقع پر جا کر صورتِ حال کا جائزہ لیا، جہاں شوکت نامی شخص مبینہ طور پر اپنی باری کے بجائے وارابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے کاشتکاروں کے حصے کا پانی استعمال کر رہا تھا۔محکمہ انہار کی جانب سے مبینہ خلاف ورزی کی نشاندہی کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے کے کاشتکاروں میں اپنے حصے کے پانی کی منصفانہ تقسیم اور آبپاشی کے نظام پر عمل درآمد کی اہمیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments