گاڑیوں میں تیز ہیوی لائٹس عوام کے لیے عذاب بن گئیں

 گاڑیوں میں تیز ہیوی لائٹس عوام کے لیے عذاب بن گئیں

گاڑیوں میں تیز ہیوی لائٹس عوام کے لیے عذاب بن گئیںرات کے اندھیرے میں تیز روشنیوں کی چکاچوند ڈرائیورز م کو پریشان کرتی ہے

موچھ (نمائندہ دنیا)رات کے وقت موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں انتہائی تیز سفید اور عجیب و غریب پیلی ہیوی لائٹس عوام کے لیے عذاب بن گئیں۔ بار بار مطالبات کے باوجود عوام کو اضطراب میں مبتلا کرنے والے منچلے ، بالخصوص 18 سال سے کم عمر نوجوان، لنک روڈز اور مین روڈز پر خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ روزانہ پولیس، ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی چیکنگ کے باوجود اس مسئلے پر قابو نہیں پایا جا سکا۔رات کے اندھیرے میں ان تیز روشنیوں کی چکاچوند سامنے سے آنے والے ڈرائیوروں کو عارضی طور پر اندھا کر دیتی ہے ، جس کے باعث متعدد حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکلوں، کاروں اور ہیوی ٹریفک کو نارمل اور قانونی لائٹس استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیات ہدایت اللہ خان، سید ظلِ قدوس، ملک رفیع اللہ، احسان اللہ خان، ملک محمد علی، محمد طفیل خان، سید مدثر حسین، محمد ندیم خان سمیت دیگر نے اربابِ اختیار کے نام اپنے ایک اصلاحی بیان میں کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی اور حد سے زیادہ تیز لائٹس کے استعمال کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور کم عمر ڈرائیوروں کی روک تھام کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...