ڈومیسائل کے فرسودہ نظام سے نجات دلائی جائے :سماجی شخصیات

ڈومیسائل کے فرسودہ نظام سے نجات دلائی جائے :سماجی شخصیات

ڈومیسائل کے فرسودہ نظام سے نجات دلائی جائے :سماجی شخصیات نظام کا جائزہ لے کر اسے آسان، شفاف اور مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ بنایا جائے

موچھ (نمائندہ دنیا) بار بار کے وعدوں اور دعوؤں کے باوجود ڈومیسائل کے نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ بنانے اور اسے قومی شناختی کارڈ سے منسلک کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا سکے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈومیسائل کے حصول کے لیے الگ سے دستاویزات بنوانے کی زحمت ختم کرکے شناختی کارڈ پر ہی متعلقہ تحصیل، ضلع اور علاقے کی تفصیلات درج کی جانی چاہئیں۔دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے ، لیکن پاکستان میں اب بھی ڈومیسائل کے حصول کے لیے الگ نظام رائج ہے ۔ سماجی شخصیات نے سوال اٹھایا ہے کہ جب قومی شناختی کارڈ میں شہری کی بنیادی شناخت کا ریکارڈ موجود ہے تو ڈومیسائل کے حصول کے لیے الگ سے کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے ؟ ان کے مطابق ڈومیسائل کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جانی چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیات زین اللہ خان، عدنان عبداللہ خان، ملک رفیع اللہ اتراء، ظفر اللہ خان، سید محسن کاظمی سمیت دیگر نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کے نام اپیل میں مطالبہ کیا کہ ڈومیسائل کے نظام کا جائزہ لے کر اسے آسان، شفاف اور مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ بنایا جائے ، جبکہ قومی شناختی کارڈ پر شہری کے متعلقہ ضلع، تحصیل اور علاقے کی تفصیلات درج کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا جائے تاکہ عوام کو غیر ضروری دفتری کارروائیوں سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...