نابینا افراد بصارت سے محروم، بصیرت سے نہیں: ارشد احمد وٹو
نابینا افراد بصارت سے محروم، بصیرت سے نہیں: ارشد احمد وٹومناسب توجہ، تعلیم اور ہنر کے مواقع فراہم کرکے انہیں فعال شہری بنایا جا سکتا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ارشد احمد وٹو نے کہا ہے کہ نابینا افراد بصارت سے محروم ضرور ہیں، بصیرت سے نہیں۔ مناسب توجہ، تعلیم اور ہنر کے مواقع فراہم کرکے انہیں معاشرے کا خودمختار اور فعال شہری بنایا جا سکتا ہے ۔ کیئر ڈسیبل ویلفیئر سوسائٹی کی رجسٹریشن اور نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات خوش آئند ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیئر ڈسیبل ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی تقریبِ حلف برداری اور یومِ تحفظِ سفید چھڑی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نابینا افراد میں سفید چھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ارشد احمد وٹو نے کہا کہ خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں معاشرے کا مفید حصہ بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہیں تعلیم، روزگار اور ہنر کے مساوی مواقع فراہم کرکے معاشرے میں ان کی مؤثر شمولیت یقینی بنائی جا سکتی ہے ۔تقریب سے ڈائریکٹر پی ایچ اے شہباز سندھو، محکمہ سوشل ویلفیئر کی نمائندگان میڈم اسماء، میڈم ثناء، میڈم راشدہ بانو، ریاض احمد بھٹی، ڈاکٹر محمد مبارک حسین، ملک سیف اللہ اعوان، سید نعمان حیدر شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments