طوفانی بارش اور شدیدژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان
طوفانی بارش اور شدیدژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان نقصان کا تخمینہ لگائے کیلئے باقاعدہ سروے کرایا جائے :کسانوں کی اپیل
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے علاقہ وادی سون میں موسم سرما کے آغاز پر ہونیوالی طوفانی بارش اور شدیدژالہ باری تباہی مچادی ، ژالہ باری کے باعث آلو کی تیا رفصل سمیت وادی مین کاشت کی جانیوالی بے موسمی سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا جس نے غریب کاشتکاروں کی کمر دوہری کر دی ،واضح رہے کہ وادی سون کی پوری زرعی معیشت ان بے موسمی سبزیوں کے گرد گھومتی ہے جو ہر موسم میں ملک بھرکی منڈیوں کو سپائی کی جاتی ہے ، علاقہ کے کسانوں کا اس کے سوا کوئی ذریعہ معاش نہیں ۔ متاثرہ کسانوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وادی سون میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگائے کیلئے باقاعدہ سروے کرایا جائے اور متاثرہ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments