مدینہ کالونی میں آٹھ ماہ سے بجلی کی ٹرالی گلی میں کھڑی، اہلِ محلہ کو مشکلات

مدینہ کالونی میں آٹھ ماہ سے بجلی کی  ٹرالی گلی میں کھڑی، اہلِ محلہ کو مشکلات

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) مدینہ کالونی بھاگٹانوالہ میں واپڈا حکام کی مبینہ سستی اور عدم توجہی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد عارضی طور پر بجلی بحال کرنے کے لیے گلی میں کھڑی کی جانے والی ٹرالی آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود نہ ہٹائی جا سکی، جس کے باعث اہلِ محلہ کے لیے پیدل آمدورفت بھی مشکل ہو گئی ہے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں گاڑی گزارنا ناممکن ہو چکا ہے ۔اہلِ محلہ مہر محمد افضل،رانا یوسف اسحاق، ارشد شاہین، محمد اشرف، عمیر اور عرفان سمیت دیگر رہائشیوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن نمبر 2 بھاگٹانوالہ کو تحریری درخواست جمع کروا دی ہے ۔ اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ گلی میں طویل عرصے سے کھڑی ٹرالی آمدورفت میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔اور شہری روزمرہ زندگی میں شدید پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے متعلقہ واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گلی سے ٹرالی ہٹائی جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...