تین جواریوں ڈولی دانہ کے ذریعے جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

 تین جواریوں ڈولی دانہ کے ذریعے  جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

خوشاب(نمائندہ دُنیا)نور پور تھل پولیس نے مخبر کی اطلاع پر قمار بازی کے اڈے پر اچانک چھاپہ مار کر تین جواریوں کو ڈولی دانہ کے ذریعے جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

کاروائی کے دوران ڈولی دانے سمیت قمار بازی کے دیگر آلات اور داو پر لگی ہوئی 18000روپے کی نقدی بطور ثبوت قبضہ میں لے لی گئی اور تینوں ملزمان کیخلاف انسداد قماربازی ایکٹ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...