سرگودھا میں مجموعی طور پر 3686 کسان کارڈ جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحصیل سرگودھا میں مجموعی طور پر 3686 کسان کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
جن کے حامل کاشتکاروں کو حکومتی پالیسی کے تحت ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کی سہولت فراہم کی جائیگی اس اقدام سے مقامی کاشتکاروں کو مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے ۔پنجاب حکومت کے اس اقدام سے کسان کارڈ ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے اور زرعی شعبے میں کاشتکاروں کے اخراجات کم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments