سیوریج میگا پراجیکٹ پر جاری مالی تعطل ختم ہونیکی امید

 سیوریج میگا پراجیکٹ پر جاری مالی تعطل ختم ہونیکی امید

سیوریج میگا پراجیکٹ پر جاری مالی تعطل ختم ہونیکی امید ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنا شروع کر دیے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں 14 ارب روپے کے سیوریج میگا پراجیکٹ پر پانچ ماہ سے جاری مالی تعطل ختم ہونے کی امید پیدا ہو گئی، حکومت نے منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ مزید دو ارب روپے جنوری اور مارچ یا اپریل میں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منصوبے پر کام کی رفتار متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو رہے تھے ، تاہم مالی معاونت کی بحالی کو منصوبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ منصوبے کے تحت اب تک دو ارب روپے سے زائد مالیت کا کام مکمل کیا جا چکا ہے ، لیکن 14 ارب روپے کے مجموعی تخمینے والے اس بڑے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے مسلسل فنڈز کی فراہمی ضروری ہے ۔ ابتدائی ایک ارب روپے کے اجرا سے تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع ہے ، تاہم منصوبے کا مستقبل آئندہ اقساط کی بروقت فراہمی سے جڑا ہے ، تاکہ شہریوں کو طویل عرصے سے درپیش سیوریج مسائل سے مستقل ریلیف مل سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...