میانوالی پولیس مستعد ، تمام باونڈریز محفوظ ہیں ،آر پی او
میانوالی پولیس مستعد ، تمام باونڈریز محفوظ ہیں ،آر پی او منشیات فروش ناقابل معافی ہیں اور اس ناسور کو ختم کر کے رہیں گے
سرگودھا ،میانوالی (سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار)آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل کے ہمراہ ضلع میانوالی کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان اور سوشل میڈیا ایکٹوٹس کے ساتھ لائن پولیس بہرام ہال میں ایک تعارفی میٹنگ کی۔ جس میں صحافیوں نے بھرپور شرکت کی سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی آر پی او نے کہا کہ کہ دہشت گردی کے خلاف میانوالی پولیس مستعد ہے جدید اسلحہ کے ساتھ تمام باونڈریز محفوظ ہیں شہدا ہمارے ہیرو ہیں ضلع میں ہونے والے زیادتی کیس بہت افسوسناک ہیں ملزمان پر مقدمات درج اور جیل میں بند ہیں منشیات فروش ناقابل معافی ہیں اور اس ناسور کو ختم کر کے رہیں گے صحافی اور پولیس ایک ساتھ اور ان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم صحافیوں سے مشاورت کریں گے اور ایک دوسرے کے معاون رہیں گے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا تدارک اور ان عناصر کا قلع قمع ہماری اولیں ترجیح ہے .ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا سہیل اختر سکھیرا نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے ہمراہ بہرام ہال، ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ضلع میانوالی کے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا نمائندگان سے تعارفی ملاقات کی۔اس موقع پر آر پی او سرگودھا نے کہا کہ جرائم کے خاتمے ، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments