پاکستان کسی ایک جماعت، حکومت یا ادارے کا نہیں ، انجینئر مولانا محمد سلیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی امیر جماعت اہلحدیث پاکستان انجینئر مولانا محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ایک جماعت، حکومت یا ادارے کا نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام اور دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کا مشترکہ وطن ہے ۔
اس کی سلامتی، خودمختاری اور معاشی استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن ان اختلافات کو قومی وحدت، ملکی معیشت اور ریاستی استحکام کے لیے خطرہ نہیں بننا چاہیے ۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی قوتیں مذاکرات کی میز پر آئیں۔ قومی ترجیحات پر اتفاقِ رائے پیدا کریں اور بیرون ملک پاکستانیوں سمیت پوری قوم کو یہ اعتماد دیں کہ پاکستان کا مستقبل سیاسی کشمکش نہیں بلکہ استحکام، ترقی اور اتحاد سے وابستہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments