غیر منقولہ جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق 44 کیسز کی سماعت

 غیر منقولہ جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں  سے متعلق 44 کیسز کی سماعت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیرِ صدارت تنازعات کے حل کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں غیر منقولہ جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق 44 کیسز کی سماعت کی گئی۔

اے ڈی سی آر نے دورانِ سماعت دونوں فریقین کا مؤقف تفصیل سے سنا اور پیش کردہ دستاویزات، ملکیتی ریکارڈ اور دیگر متعلقہ کاغذات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے خاور بشیر احمد نے کہا کہ جائیدادوں سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے تمام فریقین کا مؤقف اور دستیاب ریکارڈ مدنظر رکھتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر کیس کو میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔اجلاس میں سماعت کے بعد 44 کیسز مزید کارروائی کے لیے ٹریبونل کو بھجوانے کے لیے مرتب کیے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...